ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ، پانچ فوجی ہلاک

مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ، پانچ فوجی ہلاک

Mon, 23 Jan 2017 17:58:07    S.O. News Service

قاہرہ 23جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری فوج نے آج بتایا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ سن دو ہزار تیرہ میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے بالخصوص سینائی میں جہادی گروہ پولیس اور فوج کے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ ملکی فوج اس علاقے میں کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
 


Share: